امریکہ کے اوٹاہ میں فائرنگ، چار ہلاک

   

لاس اینجلس۔18جنوری ۔(سیاست ڈاٹ کام) امریکہ میں اوٹاہ کے گرانٹ ولے رہائشی علاقے میں فائرنگ کے دوران چار افراد ہلاک ہو گئے ۔ مقامی پولیس نے ہفتہ کو یہ اطلاع دی۔گرانٹ ولے پولیس کی سي پي ایل رونڈا فیلڈز نے بتایا کہ گرانٹ ولے رہائشی علاقے میں جمعہ کو دیر رات فائرنگ میں چار افراد کی موت ہو گئی ہے اور ایک شخص زخمی ہو گیا ہے ۔ ابھی علاقے میں کوئی خطرہ نہیں ہے کیونکہ پولیس نے مشتبہ حملہ آور کو حراست میں لے لیا ہے ۔ انہوں نے یقین دلایا کی فائرنگ کرنے والا ایک ہی حملہ آور تھا۔ انہوں نے مشتبہ حملہ آور کے بارے میں کوئی اطلاع نہیں دی ہے ۔اوٹاہ کے اسٹیٹ گورنر گیری ہربرٹ نے اس واقعہ پر افسوس ظاہر کرتے ہوئے کہا‘‘گرانٹ ولے میں گزشتہ رات پیش آنے والے المناک واقعہ سے ہم انتہائی غمزدہ ہیں’’۔ انہوں نے معصوم لوگوں کی موت پر اظہات تعزیت کیا۔انہوں نے اس واقعہ سے متعلق حکام کو مقامی پولیس کے ساتھ اس فائرنگ کی تحقیقات کرنے کو کہا ہے اور شہریوں سے اپنے ہتھیاروں کو محفوظ جگہ پر رکھنے کی اپیل کی ہے ۔