امریکہ کے ساتھ براہِ راست مذاکرات بے معنی :ایران

   

تہران: ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے اتوار کے روز کہا ہے کہ امریکہ کے ساتھ براہِ راست مذاکرات ’’بے معنی‘‘ہوں گے ۔ ان کا یہ بیان امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے اس بیان کے بعد سامنے آیا ہے کہ وہ ایران سے براہِ راست مذاکرات کو ترجیح دیں گے ۔عراقچی نے وزارتِ خارجہ کے ایک بیان میں کہا کہ ایسے فریق کے ساتھ براہِ راست مذاکرات بے معنی ہوں گے جو اقوامِ متحدہ کے منشور کی خلاف ورزی کرتے ہوئے مسلسل طاقت کا سہارا لینے کی دھمکی دے اور جو اپنے مختلف عہدیداروں کی جانب سے متضاد مؤقف کا اظہار کرے ۔