امریکہ کے فلوریڈا میں حادثہ تلنگانہ کا طالب علم ہلاک

   

حیدرآباد 13مارچ(یواین آئی) تلنگانہ کا ایک شخص امریکہ کے فلوریڈا میں جیٹ سے چلنے والی چھوٹی کشتی کے حادثہ میں ہلاک ہوگیا۔یہ کشتی پانی کی سطح پر گلائیڈ کرتی ہے اور عام طورپر موٹرسائیکل کی طرح پانی پر چلتی ہے ۔قاضی پیٹ کے ساکن وینکٹ رمنا امریکہ کی انڈیانا یونیورسٹی سے ماسٹر کی تکمیل کررہاتھا تاہم چھوٹی کشتی کے الٹ جانے کے اس واقعہ میں اس کی موت ہوگئی۔
مقامی میڈیا کی اطلاع کے مطابق یہ واقعہ وسٹرئیا آئی لینڈ کے قریب پیش آیا۔ایک اور کشتی ایک 14سالہ لڑکا چلارہاتھا جو محفوظ رہا۔