امریکی اراکین پارلیمنٹ کے ایک وفد کی پیوش گوئل سے ملاقات

   

نئی دہلی، 16 اگست (سیاست ڈاٹ کام) تجارت و صنعت کے مرکزی وزیر پیوش گوئل نے آج امریکی اراکین پارلیمنٹ کے ایک وفد سے ملاقات کی اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔ پیوش گوئل نے یہاں ہندوستان و امریکی بزنس فورم کے اجلاس سے خطاب کرنے کے بعد امریکی قانون سازوں سے ملاقات کی۔ ذرائع کے مطابق مسٹر گوئل نے میٹنگ میں کہا کہ ہندوستان کے امریکہ کے ساتھ معاشی تعلقات بہت مضبوط ہیں لیکن ان میں بہتری کے بہت بڑے امکانات ہیں۔ دونوں فریقوں کو اس طرف سنجیدگی سے سوچنا چاہئے۔