امریکی جامعات کے وفد کا آئی آئی ٹی حیدرآباد کا دورہ

   

حیدرآباد 2 مارچ ( سیاست نیوز ) ہندوستانی اعلی تعلیمی اداروں کے ساتھ باہمی شراکت داری کے امکانات کا جائزہ لینے امریکہ کی 17 جامعات کے نمائندوں نے سات دن کے دورہ ہندوستان کا آغاز کیا ۔ اس دوران دہلی ‘ حیدرآباد اور ممبئی کے اعلی تعلیمی اداروں کا دورہ کیا جا رہا ہے ۔ ٹیم نے آئی آئی ٹی ۔ حیدرآباد کا بھی دورہ کیا ۔ یہ دورہ 29 فبروری کو کیا گیا جس دوران دونوںملکوں کے اعلی تعلیمی اداروں کے مابین اشتراک کے امکانات پر غور کیا گیا ۔ وفد کے ارکان نے ہندوستانی ماہرین کے ساتھ باہمی مفادات کے حامل امور میں ریسرچ اشتراک پر غور کیا ۔ اس کے علاوہ فیکلٹی تبادلوں کے تعلق سے بھی غور و خوض کیا گیا ۔ تعلیمی اداروں کے مابین اشتراک کے امکانات کو وسعت دینے کیلئے بھی کئی اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔