امریکی جہاز میں دوران پرواز آگ بھڑک اٹھی

,

   

ڈینور : امریکی ائرلائن کے ایک جہاز میں دوران پرواز اچانک آگ بھڑک اٹھی جسے بحفاظت لینڈ کرلیا گیا۔امریکی ائرلائنزکی پرواز ڈینور سے ہونولولو جارہی تھی کہ اچانک جہاز کے انجن میں آگ بھڑک اٹھی تاہم جہاز کو بحفاظت لینڈ کرلیا گیا۔آگ جہاز کے ایک انجن میں لگی اور جہاز کے ٹکڑے نیچے آبادی پر ٹوٹ ٹوٹ کر گرتے رہے جبکہ جہاز ریاست کولراڈو کے اوپر پرواز کررہا تھا۔