امریکی حملے میں القاعدہ کا لیڈر قاسم الریمی ہلاک

   

واشنگٹن۔9فبروری ( سیاست ڈاٹ کام ) امریکہ نے یمن میں دہشت گرد تنظیم القاعدہ کے لیڈر قاسم الریمی کو مار گرایا گیا ہے۔ وہائٹ ہاؤس کے مطابق امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے کہنے پر یہ کارروائی کی گئی۔ قاسم الریمی کے بارے میں جانکاری دینے والوں کیلئے ٹرمپ نے 10 ملین ڈالر یعنی تقریبا 71 کروڑ کا انعام رکھا تھا۔ ساتھ ہی اس امریکی حملے میں القاعدہ لیڈر ایمان الجواہری بھی ماراگیا۔قاسم الریمی، جہادی تنظیم القاعدہ ان عرب پینیسلا کی سربراہی 2015کررہا تھا۔حال ہی کے دنوں میں یہ تیسرا موقع ہے جب ڈونالڈ ٹرمپ نے امریکہ پر نشانہ لگانے والے 3 لوگوں کو مار گرایا ہے۔