امریکی سرمایہ کاروں کا ٹرمپ کو ایک ارب ڈالر دینے کا وعدہ

   

واسنگٹن : سابق امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ اپنے فالوورز تک ایک مرتبہ پھر اپنی مرضی کی آن لائن خبریں پہنچانے کے ہدف کے قریب پہنچ گئے ہیں۔ ٹرمپ میڈیا اینڈ ٹیکنالوجی گروپ اور اس کی شراکت دار کمپنی ڈیجیٹل ورلڈ کے ایک بیان کے مطابق ’ٹرتھ سوشل‘ نامی سوشل نیٹ ورک کے قیام کے لیے مختلف سرمایہ کاروں کی جانب سے ایک ارب ڈالر فراہم کیے جائیں گے۔ 75 سالہ ٹرمپ آئندہ برس اپنا ایک آن لائن پلیٹ فارم لانچ کرنا چاہتے ہیں۔ ٹوئٹر اور دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز نے ٹرمپ کے اکاؤنٹ اس وقت بلاک کردیے تھے جب ان کے پیروکاروں نے امریکی پارلیمان کی عمارت پر چڑھائی کی تھی۔