واشنگٹن: امریکی سلامتی سے متعلق کئی اعلیٰ حکام کو وائٹ ہاؤس سے برطرف کر دیا گیا ہے۔ اس معاملے سے جڑے تین مختلف ذرائع کے مطابق یہ فیصلہ جمعرات کو کیا گیا ہے۔صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے دوسرے دور صدارت کے دوران سلامتی سے متعلق اعلیٰ حکام کی برطرفی کا یہ پہلا بڑا واقعہ ہے۔ تاہم یہ ابھی واضح نہیں کیا گیا ہے کہ ان حکام کی فراغت عارضی ہے یا مستقل بنیادوں پر کی گئی ہے۔دو ذرائع کا کہنا ہیکہ کئی حکام کو فارغ کرنے کے وقت بتایا گیا ہیکہ ان کی فراغت کا باعث ان کا پس منظر بنا ہے۔جن امریکی حکام کو فارغ کیا گیا ہے۔ ان میں نیشنل سیکیورٹی کونسل کے سینئر حکام ڈیوڈ فیتھ، بریان والش بھی شامل ہیں۔ تاہم نیشنل سیکیورٹی کونسل کے حکام نے ان بر طرفیوں پر کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے۔