امریکی سپریم کورٹ میں گن کنٹرول معاملہ کی سماعت

   

واشنگٹن ۔ 2 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) امریکی سپریم کورٹ آج سے گن کنٹرول کے سنگین ہوتے معاملہ کی سماعت شروع کرے گا۔ عدالت عظمیٰ میں گن کنٹرول پر کسی بھی قسم کی کارروائی 10 سال کے بعد ہورہی ہے۔ 2008ء میں سپریم کورٹ نے ہر امریکی شہری کو یہ حق دیا تھا کہ وہ بندوق یا کوئی اور ایسا ہتھیار رکھ سکتا ہے۔ آج سے شروع ہونے والی عدالتی کارروائی میں امریکی دستور میں کی جانے والی دوسری ترمیم کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔ یہ دوسری ترمیم ہر امریکی شہری کو آتشیں اسلحہ رکھنے کا حق فراہم کرتی ہے۔ 2010ء کے بعد سے سپریم کورٹ گن کنٹرول کی اپیلوں کو سننے سے انکار کرتی رہی ہے۔ امریکہ میں آتشیں اسلحہ کے غیرضروری استعمال سے سالانہ بنیاد پر 40,000 انسانی اموات ہوتی ہے۔