امریکی سینیٹر نے ٹرمپ کو امریکی تاریخ کا کرپٹ ترین صدر قرار دیا

   

واشنگٹن۔ 30 اگست (ایجنسیز) امریکی ڈیموکریٹ سینیٹر الزبتھ وارن نے صدر ڈونالڈ ٹرمپ کو امریکی تاریخ کا ’سب سے کرپٹ صدر‘ قرار دیتے ہوئے الزام عائد کیا ہے کہ ایران کے خلاف جنگ سے ٹرمپ کے قریب سمجھی جانے والی بڑی تیل کمپنیوں کو غیر معمولی منافع حاصل ہورہا ہے۔ الجزیرہ کے مطابق الزبتھ وارن نے میساچوسٹس میں ایک انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے ٹرمپ کی ایران کے خلاف جنگی پالیسی کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔