امریکی شہریوں کے بدلے امریکہ کے زیرحراست افغان قیدی رہا

   

کابل؍ واشنگٹن: افغانستان کی وزارتِ خارجہ نے منگل کو کہا کہ امریکی حراست میں ایک افغان قیدی کو امریکی شہریوں کے بدلے رہا کر دیا گیا۔ وزارت خارجہ نے ایک بیان میں کہا کہ امارتِ اسلامیہ افغانستان اس تبادلے کو مذاکرات کے ذریعے مسائل کے حل کی ایک اچھی مثال سمجھتی ہے اور اس عمل میں مؤثر کردار ادا کرنے پر برادر ملک قطر کا خصوصی شکریہ ادا کرتی ہے۔
ٹرمپ انتظامیہ کے ساتھ بات چیت کیلئے تیار ہیں: حماس
بیروت: عسکریت پسند گروپ حماس نے کہا ہے کہ وہ امریکہ اور ڈونالڈ ٹرمپ کی نئی انتظامیہ کے ساتھ بات چیت کیلئے تیار ہے۔عرب نیوز کے مطابق حماس کے سیاسی دفتر کے سینیئر رہنما موسیٰ ابو مرزوق نے امریکی اخبار نیوز یارک ٹائمز کو بتایا کہ گروپ ’امریکہ کے ساتھ بات چیت اور ہر معاملے پر سمجھوتے پر پہنچنے کیلئے تیار ہے۔‘حماس کے 74 سالہ رہنما ابو مرزوق کا تعلق غزہ سے ہے اور وہ قطر میں رہائش پذیر ہیں جبکہ امریکہ کے شہر ورجینیا میں بھی رہتے رہے ہیں۔