امریکی صدر کی حیثیت سے یوکرین اور ناٹو کے ساتھمضبوطی سے کھڑی رہوں گی:کملا ہیریس

   

واشنگٹن: امریکی نائب صدر اور آئندہ صدارتی انتخابات میں ڈیموکریٹک پارٹی کے امیدوار کملا ہیریس نے کہا ہیکہ اگر وہ ملک کا صدر منتخب ہوتی ہیں تو وہ یوکرین اور شمالی اوقیانوس کے معاہدہ کی تنظیم (ناٹو) کے ساتھ مضبوطی سے کھڑی ہوں گی۔ کملا ہیریس نے یہ بات ڈیموکریٹک نیشنل کنونشن (ڈی این سی) میں اپنی تقریر کے دوران کہی۔ انہوں نے کہا کہ اگر وہ ملک کا اگلا لیڈر منتخب ہوجاتی ہیں تو وہ یوکرین اور ناٹو کے ساتھ مضبوطی سے کھڑی ہوں گی۔ انہوں نے کہا کہ امریکی صدر کی حیثیت سے ، میں یوکرین اور ہمارے ناٹو کے ساتھیوں کے ساتھ مضبوطی سے کھڑی رہوں گی۔


بنگلہ دیشی کرکٹر شکیب اور اداکار احمد کیخلاف قتل کی شکایت درج
ڈھاکہ: بنگلہ دیش کی 12ویں پارلیمنٹ میں عوامی لیگ کے سابق رکن پارلیمنٹ اور کرکٹر شکیب الحسن اور اداکار فردوس احمد کے خلاف قتل کی شکایت درج کرائی گئی ہے ۔جمعہ کو جاری ہونے والی ڈھاکہ ٹریبیون کی رپورٹ کے مطابق مقتول روبیل کے والد رفیق الاسلام نے جمعرات کو ڈھاکہ کے ادبور پولیس اسٹیشن میں مقدمہ درج کرایا۔ کرکٹر شکیب کو کیس کا 28 واں جبکہ فردوس کو 55 واں ملزم بنایا گیا ہے ۔اس کیس میں بنگلہ دیش کی سابق وزیر اعظم شیخ حسینہ، عبیدالقادر اور دیگر 154 افراد کو بھی ملزم بنایا گیا ہے ۔ اس معاملہ میں تقریباً 400-500 نامعلوم افراد بھی ملزم ہیں۔عدالتی بیان کے مطابق 5 اگست کو روبیل اڈابور میں رنگ روڈ پر احتجاجی مارچ میں شامل ہوئی تھی۔
اس دوران، کسی نے مبینہ طور پر مجرمانہ سازش کے تحت بھیڑ پر گولی چلا دی۔ حملے میں روبیل کو سینے اور پیٹ میں گولیاں لگنے سے شدید زخمی ہو گیا۔ انہیں اسپتال میں داخل کرایا گیا، جہاں علاج کے بعد 7 اگست کو ان کی موت ہوگئی۔