امریکی فضائیہ میں نامعلوم وجوہات کی بناء پر خود کشی کے رجحان میں اضافہ

   

واشنگٹن ۔ 10 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) امریکی فضائیہ میں گذشتہ ایک سال کے دوران خود کشی کے واقعات نے حکام کو پریشان کردیا ہے۔ امریکی حکام اور ابتدائی غیر مطبوعہ اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ سال امریکی فضائیہ میں خودکشیوں کی تعداد کم از کم تین دہائیوں میں اعلی ترین سطح پر آگئی ہے ، جب کہ دیگر فوجی سروسز اور شعبوں میں بھی خود کشی کی تعداد تیزی کے ساتھ بڑھ رہی ہے۔فضائیہ میں خودکشی کی شرح میں اضافے کی وجوہات کو پوری طرح سے سمجھا نہیں جا سکا ہے۔ گذشتہ کئی برسوں سے امریکی فوج میںخود کشی کی روک تھام کے لیے کی جانے والی کوششوں کے باوجود خود کشی کا بڑھتا رجحان پریشان کن ہے۔ ایک طرف فوج اور دوسری طرف امریکی شہریوں میں خود کشی کے واقعات میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ابتدائی اعدادوشمار کے مطابق فضائیہ کے 84 فعال اور متحرک اہلکاروںنے خود کشی جب کہ سال 2018ء میں یہ تعداد 60 تھی۔پچھلے پانچ سال میں امریکی فضائیہ میں اوسطا 60 سے 64 اہلکار خود کشی کرتے رہے ہیں مگر گذشتہ سال خود کشی کے واقعات میں غیر مسبوق اضافہ دیکھا گیا۔دریں اثنا ایئر فورس کے عہدیداروںسال 2019ء میں خود کشی کے کیسز میں اضافے کا اعتراف کیا ہے۔