امریکی فوج نے ’’جنا گنا منا‘‘ گیت گایا

,

   

واشنگٹن ۔ 19 ۔ ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) امریکی فوج نے اپنے بیانڈ پر ہندوستانی قومی ترانہ ’’جنا گنا منا ‘‘ دھن بجائی۔ واشنگٹن میں لیوس میکارڈ کے مشترکہ پٹی پر ہندوستانی اور امریکی فوج کے درمیان مشترکہ فوجی مشقیں جاری ہیں۔ ان مشقوں کے دوران امریکی فوج نے اپنے ہندوستانی ساتھی سپاہیوں کے خاطر جنا گنا منا گیت گایا۔ ویڈیو میں بتایا گیا ہے کہ امریکی سپاہی موسیقی کے ساز و سامان کا استعمال کرتے ہوئے قومی ترانہ گایا ہے ۔ قبل ازیں ہندوستانی اور امریکی سپاہیوں کو ایک گیت پر گاتے اور رقص کرتے ہوئے دکھایا گیا۔ امریکی سپاہیوں نے بدلو رام کا بدن گیت گاتے ہوئے ہندوستانی سپاہیوں کے ساتھ مارچ بھی کیا۔