حیدرآباد14مارچ(یواین آئی) امریکی لڑکی اور تلنگانہ کا لڑکا شادی کے بندھن میں بندھ گئے ۔یہ انوکھی شادی جگتیال میں انجام پائی۔ لڑکا کے پربھوضلع کے ملیال کا ساکن ہے جو امریکہ گیا تھا۔وہاں ملازمت کے دوران اس کی ملاقات اسی دفتر میں کام کرنے والی ٹیکساس کی سیسیلیا سے ہوگئی جو محبت میں تبدیل ہوگئی۔اس نے محبت کا اظہار کیاجس کو لڑکی نے قبول کرلیا اور ان دونوں نے جگتیال میں شادی کا فیصلہ کیا۔ان دونوں کے خاندانوں نے شادی سے اتفاق کیا اور یہ شادی ہندو روایات کے مطابق ضلع جگتیال میں رشتہ داروں کی موجودگی میں انجام پائی۔