امریکی ماڈل حلیمہ عدن نے دین اسلام کی خاطر ماڈلنگ چھوڑ دی

,

   

باحجاب سوپر ماڈل کا اعزاز رکھنے والی صومالین نژاد امریکی ماڈل 23 سالہ حلیمہ عدن نے دین اسلام کی خاطر فیشن اور ماڈلنگ سے کنارہ کشی کا اعلان کرکے سب کو حیران کردیا۔ حلیمہ عدن اگرچہ صومالیہ میں پیدا ہوئیں تاہم خانہ جنگی کی وجہ سے انہیں اپنا وطن چھوڑنا پڑا تھا اور وہ چند سال تک پڑوسی ملک کینیا کے پناہ گزین کیمپ میں بھی رہی تھیں۔بعد ازاں وہ امریکہ منتقل ہوگئیں جہاں انھوں نے ریاست مینیوسوٹا کے مقابلہ حسن میں بھی حصہ لیا تھا جس میں وہ حجاب کے ساتھ شریک ہوئی تھیں۔