امریکی مسلمانوں، عرب ووٹرز نے ڈیموکریٹس سے منہ موڑ لیا

   

نیویارک : کونسل آن امریکن۔اسلامک ریلیشن (سی اے آئی آر) کے مطابق 2024ء￿ کے صدارتی انتخابات میں امریکی مسلمان اور عرب ووٹرز نے تاریخی تبدیلی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ڈیموکریٹک پارٹی سے منہ موڑ لیا۔سی اے آئی آر نے ایگزٹ پول کے نتائج کی ریلیز کو موخر کرنے کا اعلان کیا ہے۔کونسل آن امریکن ۔ اسلامک ریلیشن کا کہنا ہے کہ نتائج کے نئے وقت اور تاریخ کا جلد اعلان کیا جائے گا۔سی اے آئی آر کی جانب سے ایک ہزار سے زائد ووٹرز پر کیے گئے ایگزٹ پول کے مطابق نصف سے بھی کم مسلم ووٹرز نے نائب صدر کملا ہیرس کو ووٹ دیا، جبکہ بیشتر ووٹرز نے ڈونلڈ ٹرمپ یا پھر تیسرے فریق کے امیدواروں کی حمایت کی۔