امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن کی آمد

,

   

نئی دہلی: امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن اپنے دو روزہ دورۂ ہند پر آج رات نئی دہلی پہونچ گئے۔ وہ افغانستان اور پاکستان اور ہند ۔بحر الکاہل خطے کی موجودہ صورتحال نیز عالمی وباء کورونا وائرس سے نمٹنے کی حکمت عملی پر باہمی بات چیت کریں گے۔ یہ بلنکن کا سکریٹری آف اسٹیٹ کی حیثیت سے پہلا دورۂ ہند ہے۔ بلنکن چہارشنبہ کو وزیراعظم نریندر مودی اور اپنے ہم منصب ایس جئے شنکر سے ملاقات کریں گے۔ توقع ہے کہ وہ قومی سلامتی کے مشیر اجیت ڈوول سے بھی ملیں گے اور اسی روز شام کویت کے لئے روانہ ہوجائیں گے ۔سفر سے قبل اپنے ٹویٹ میں بلنکن نے کہا کہ میں ہندوستان اور کویت کے دورے کے لئے پرجوش ہوں۔ میں ہند ۔بحر الکاہل اور مغربی ایشیاء کے خطے کے مشترکہ مفادات کی حمایت میں تعاون کو آگے بڑھانے کے لئے اپنے اتحادیوں کے ساتھ بات چیت کا متمنی ہوں۔ امریکی وزیر خارجہ کا یہ دورہ افغانستان سے امریکی فوج کے انخلاء سے ایک ماہ بعد ہورہا ہے ۔ ہندوستان نے افغانستان میں طالبان کے ساتھ بڑھتے ہوئے تنازعہ اور وہاں کی بگڑتی ہوئی صورتحال پر بھی تشویش کا اظہار کیا ہے۔