امریکی وسط مدتی انتخابات میں ٹرمپ کی شکست ہندوستانیوں کیلئے سبق

   

روش کمار
امریکی وسط مدتی انتخابات میں ڈونالڈ ٹرمپ اور ریپبکن پارٹی کو شرمناک شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ اس شکست کے نتیجہ میں فی الوقت ڈونالڈ ٹرمپ اپنی سیاسی زندگی کے ایک نازک دور سے گزر رہے ہیں۔ ٹرمپ پوری طرح الیکشن ہار گئے ہیں۔ ایمگرنٹس، ٹیرف، غیر قانونی تارکین کے خلاف ان کی نفرت پر مبنی سیاست کی امریکہ میں دھجیاں اُڑ گئیں۔ ایران پر غیر ضروری بلکہ فالتو کے حملہ سے متعلق ان کی سیاست کی بھی اسے بدترین شکست کہا جاسکتا ہے۔ امریکہ میں ٹرمپ کی اس شکست کے ساتھ بہت کچھ ہارا گیا اور جو کامیاب ہوئے ہیں ان کے ذریعہ ہم آج کے امریکہ کو سمجھنے کی کوشش کریں گے۔ ڈاکٹر عبدل السیدڈ، پیاڈ انڈیا، جیمس ٹیلریکو، جینا نوہوسا، ڈانوساف، ملادکیروس، الہان عمر، اڈم ہملٹن کی جیت کیا کہتی ہے۔ غزہ میں قتل عام کے درمیان جاکر کام کرنے والے ڈاکٹر اڈم حموی اور فلسطینی نژاد ابیر خواصی کی جیت آپ سے ہی بات کرنا چاہتی ہے۔ مذہب کی سیاست میں دھنس چکے ہندی ریاستوں کے لوگوں سے بات کرنا چاہتی ہے۔ یہ امریکہ میں ہی ممکن ہے کہ فلسطینی، ہندوستانی اور مصری ایتھوپیائی اور لاطینی امریکی نژاد لوگ انتخابات میں کامیابی حاصل کررہے ہیں۔ امریکہ کی تاریخ کے سب سے مہنگے انتخابات میں ٹیچرس، پرنسپلس، سرجنس اور دیگر ماہرین لڑرہے ہیں اور کامیاب ہورہے ہیں۔ یہ بھی امریکہ میں ہی ممکن ہے کیوں کہ امریکہ جمہوریت کی خوبصورتی ہے۔ ٹیکساس میں عیسائی مذہب کی سیاست سے کنارہ کشی اختیار کرنے والے مذہب پر مبنی سیاست کو عیسائی مذہب کے لئے ہی خطرہ بتانے کی ہمت کرنے والے جیمس ٹیلریکو نے تاریخ رقم کی ہے۔ امریکہ کی سیاست میں ٹیکساس کا تقابل آپ گجرات سے کرسکتے ہیں۔ یہ ٹرمپ اور ریپبلکن کا گڑھ رہا ہے جہاں پر 38 سال سے ریپبلکن پارٹی کا امیدوار ہی سنیٹ کے الیکشن میں کامیاب ہوتا رہا ہے باقی سیٹوں پر بھی۔ 37 سالہ جیمس ٹیلریکو نے ڈونالڈ ٹرمپ کا قلعہ ڈھادیا ہے۔ 1988ء کے بعد پہلی بار یہاں سے ڈیموکریٹ کا کامیاب ہونا بہت بڑا واقعہ ہے۔ میڈل اسکول کے ٹیچر جیمس ٹیلریکو نے ٹرمپ کے گڑھ کو دہلاکر رکھ دیا ہے۔ اُنھوں نے Ken PAXTON کو گیارہ لاکھ ووٹوں سے ہرایا۔ وہ ٹیکساس کے اٹارنی جنرل ہیں اور ٹرمپ کے بہت قریبی سمجھے جاتے ہیں۔ ٹیکساس کے شہر آسٹن میں جیمس ٹیلریکو نے جب کامیابی پر خطاب کیا، اُن کے سامنے لکھا تھا اپنے پڑوسیوں کے ساتھ پیار سے رہو یعنی دوسروں کے ساتھ محبت کرو اور اچھا برتاؤ کرو۔ ٹیلریکو اپنی مذہبی پہچان کو لے کر شرمندہ نہیں۔ بائبل کی جو باتیں ہیں وہ ان کے اسکول کے دیواروں پر لکھی ہوئی ہیں لیکن 2025ء میں ٹیکساس اسمبلی میں ٹرمپ کے حامی قانون لانا چاہتے تھے کہ ہر اسکول کی ہر کلاس میں بائبل کے 10 احکامات چسپاں کئے جائیں گے تو ٹیلریکو نے اس کی مخالفت کی۔ انھوں نے باقاعدہ اسمبلی کے پلیٹ فارم سے کہاکہ اگر آپ اس بل سے عیسائیوں کی نئی نسل بنانا چاہتے ہیں تو مجھے لگتا ہے کہ آپ کو اس کے برعکس نتائج ملیں گے۔ مجھے لگتا ہے کہ اس بل سے ملحدین کی ایک ایسی نسل تیار ہوگی جو یہ سوچے گی کہ ہمارا مذہب پیار سے زیادہ طاقت کے معاملہ میں ہے۔ اپنے اس بیان اور مخالفت کے بعد جیمس ٹیلریکو امریکہ میں مشہور ہوگئے۔ ان کی شبیہ ایک ایسے نوجوان لیڈر کی بن گئی جو فریقین کے ساتھ کام کرنے میں یقین رکھتا ہے۔ ٹیلریکو نے مذہبی کی پہچان سب ہی پر تھوپنے کی جرأت دکھائی اس ٹیکساس میں جو ٹرمپ کا گڑھ ہے۔ وندے ماترم لازمی قرار دیئے جانے کی مخالفت پر اتر آئے ہیں اور ایوان میں خطاب کرتے ہیں۔ اس ضمن میں ہم راہول گاندھی کی ایک تقریر کے بارے میں بتاتے ہیں جس میں اُنھوں نے کہاکہ نریندر مودی جی نے امیت شاہ جی نے آر ایس ایس نے اس ملک میں نفرت پھیلادی ہے اور اس نفرت سے ملک کو نقصان ہورہا ہے، ملک کی روح کو نقصان ہورہا ہے، ملک پکار رہا ہے، یہ عوام پکار رہے ہیں کہ ہمیں نفرت نہیں چاہئے، ہمیں محبت چاہئے، ہمیں بھائی چارہ چاہئے، ہمیں دشمنی نہیں چاہئے۔ ہمیں پیار و محبت کا ملک چاہئے اور یہی ہم کرکے دکھائیں گے، اس بات کو ٹیلریکو ٹیکساس میں لوگوں کو سمجھاتے رہے اور ٹرمپ کے خلاف اپنے موقف کو مضبوط کرتے رہے۔ کتنی بڑی بات ہے ٹیلریکو کا کہنا کہ وہ نہیں چاہتے کہ ان کے مذہب کی پہچان طاقت سے ہو۔ چاہتے ہیں کہ پیار سے ہو، ٹیلریکو جیت کر جب لوگوں سے خطاب کررہے ہیں تو ان کے سامنے بائبل کا وہ حکم لکھا ہے کہ اپنے پڑوسی سے پیار کرو۔ ٹیلریکو نے مہنگائی کے خلاف کہا، ایران کے خلاف چل رہی جنگ کا پرزور انداز میں مخالفت کی، کہاکہ یہ جنگ ختم ہونا چاہئے کیوں کہ اس کی وجہ سے پٹرول کے دام اور مہنگائی بڑھ گئی ہے۔ غزہ پر بھی بڑی بے باکی کے ساتھ اظہار خیال کرتے رہے، کہاکہ 7 اکٹوبر 2023ء کا حملہ یہودیوں کے لئے ہولوکاسٹ کے بعد سب سے بڑی پریشانی تھی۔ اسرائیل کو حفاظت خود اختیاری کا حق حاصل ہے لیکن نیتن یاہو کو اس بات کا حق حاصل نہیں کہ وہ شہریوں پر بموں کی بارش کردیں۔ اس بات کا حق نہیں کہ وہ انسانی امداد کا راستہ روکے، بھوک مری کے حالات پیدا کریں اور غزہ کے عام لوگوں کے خلاف مشترکہ سزا کا ہتھکنڈہ اپنائیں۔ اپنی ویب سائٹ پر ٹیلریکو نے لکھا ہے کہ غزہ میں ہزاروں لوگوں کی موت ہوئی، عام لوگوں کے ساتھ ظلم ہوا، ایسے میں امریکہ کو پوری طرح سے اسے روکنا چاہئے تھا۔ امریکی فنڈس کا استعمال شہریوں کے خلاف نہیں ہونا چاہئے تھا۔ ٹیکساس کے عوام نے اسی ٹیلریکو کو جتایا ہے اس لئے ہندوستانی عوام کے لئے جیمس ٹیلریکو کی جیت معنیٰ رکھتی ہے اسی لئے آپ کو ٹیلریکو کے بارے میں اور زیادہ جاننا چاہئے۔ امریکہ میں ہندو ۔ مسلم قسم کی سیاست کو وہاں کے عوام نے اپنے گھروں سے باہر نکال پھینکا ہے۔ ٹیکساس میں 2015ء سے ریپبلکن پارٹی کے مسلسل گورنر رہے اباٹ الیکشن ہار گئے۔ ہندوستانی نژاد لوگوں نے دیکھ سمجھ لیاکہ ٹرمپ کے ساتھ جانے کا کیا مطلب ہوسکتا ہے۔ ٹرمپ کی سیاست جس MAGA کے باکس سے نکلتی ہے اس کے لوگوں نے مسجد کے سامنے وہاں احتجاج کیا ٹیکساس کے ہنومان مندر کے سامنے بھی احتجاج کیا۔ ہندوستانی نژاد رائے دہندوں کا ایک بڑا حصہ ٹرمپ کا حامی رہا ہے لیکن ان واقعات سے انھیں اور جنوبی ایشیائی لوگوں کو تھوڑی تو سمجھ آئی ہوگی کہ نفرت کی سیاست ایک دن ان کا گھر بھی اُجاڑ دے گی۔ یہی وجہ ہے کہ ٹیکساس میں ٹرمپ کی چھتری اُڑ گئی۔ یہاں ریپبلکن کا سرخ رنگ چھپ گیا۔ ڈیموکریٹک کا نیلا رنگ چھا گیا۔ امریکی کانگریس اور سنیٹ دونوں میں نیلے رنگ کی بھرمار ہوگئی، ڈیموکریٹس کو واضح اکثریت مل گئی ہے۔ ٹیکساس کی گورنرشپ کے لئے نفرتی سیاست کرنے والے ریپبلکن گریگ اباٹ الیکشن ہارے، لگاتار تین مرتبہ اباٹ ٹیکساس کے گورنر رہے ہیں اور انھیں لاطینی امریکی نژاد جینا ہینو نے ہرادیا۔ بہرحال اب دو سال بعد صدارتی انتخابات ہوں گے۔ وسط مدتی انتخابات میں زبردست ہار کے بعد ٹرمپ اب نام کے صدر رہ جائیں گے۔ ایسا کہا جارہا ہے ان کے کسی فیصلہ کو کسی بھی ایوان سے منظوری لے پانا آسان نہیں ہوگا۔ امریکی انتخابات کا زبردست تجزیہ چل رہا ہے مگر ہم اور آپ جن کے قصبہ میں ڈھنگ کا اسکول تو نہیں وہاں کالجوں کا سمندر نظر آتا ہے، سرکاری اسپتال کباڑ کی طرح کھڑے ہیں۔ لوگوں نے پہچان کی سیاست کی بوسیدگی کو سمجھ لیا، جان لیاکہ سب کے لئے نگہداشت صحت ضروری ہے، خوراک ضروری ہے، رشوت خوری اور بدعنوانی کو برداشت نہیں کیا جاسکتا۔ ڈیٹا سنٹر کے ذریعہ علاقہ کو بنجر نہیں بنایا جاسکتا۔ ان موضوعات اور مسائل پر سیاست کو لوٹانا ہوگا اور کسی اور کے لئے بناء کسی وجہ کے ایران پر بمباری کرنے کی سیاست کو بھی روکنے کی ضرورت ہے۔ غزہ میں جو قتل عام ہوا غارت گری ہوئی اسے محسوس کرنے کی ضرورت ہے کیوں کہ اس طرح کے حملوں کی وجہ سے پٹرول اور ڈیزل کے دام آسمان چھونے لگے اور امریکیوں کی کمائی اُڑنے لگی۔ اسی لئے آپ کو امریکی انتخابات میں دلچسپی لینی چاہئے۔ خطرناک بدعنوانی کے علاوہ وہاں ایک اور مسئلہ تھا خود کو بڑا بتانے کا۔ ٹرمپ کی شبیہ ٹھیک نہیں رہی ہے۔ سنجیدگی سے ان کا تعلق نہیں، اس کے باوجود عوام نے انھیں دوبارہ صدر منتخب کرکے موقع دیا کیوں کہ عوام ڈیموکریٹس کے دوہرے پن سے تنگ آچکے تھے۔ شاید ٹرمپ اپنی غیر سنجیدگی کو کنٹرول کریں گے۔ لوگوں کو اُمید تھی لیکن ٹرمپ کو محسوس ہوا کہ ووٹ اسی طرح کی غیر سنجیدگی سے مل رہا مگر نسل پرستی کی سیاست نہیں چلنے والی ہے اور اب خود ٹرمپ ریپبلکن کے حامیوں نے ڈیموکریٹس کی تائید و حمایت کی۔ آڈم ہمپلٹن نے اس علاقہ سے کامیابی حاصل کی جہاں 1932ء سے ریپبلکن پارٹی جیت رہی تھی وہ عیسائی پادری ہیں۔