نئی دہلی۔امریکہ کے کارگذار سفیر اتل کشیاپ نے آر ایس ایس سربراہ موہن بھگوات سے چہارشنبہ کے روز ملاقات کی۔ اس ملاقات کے بعد بھگوات سے ہوئی اپنی بات چیت کی تفصیلات سے بھی انہوں نے واقف کروایا ہے۔
کشیاپ نے ٹوئٹ کیاکہ ”آر ایس ایس سربراہ موہن بھگوات سے ہندوستان کی جمہوریت‘ تنوع‘ اور دیگر چیزوں پر بہترین تبادلہ خیال ہوا ہے“
انہوں نے ٹوئٹ کیاکہ”پرینکاگاندھی سے ملاقات کرکے انہیں بہت مسرت ہوئی ہے اور ہند امریکہ دوستی اور تعاون کی قدیم تاریخ پر بات چیت ہوئی ہے“۔
ساتھ ملکر کام کیا‘ ہماری دو عظیم جمہوریتیں انسانیت کی خوشحالی کے لئے پیش رفت کو جاری رکھیں گے دنیابھر میں او رسالوں سے یہ کام کیاجارہا ہے۔ آپ کی دوستی کے شکر گذارہیں“۔
مذکورہ بائیڈن انتظامیہ نے پہلے ہی لاس اینجلس کے میئر اریک گرسیٹی کو ہندوستان کے لئے الگا امریکی سفیر نامزد کیاہے۔ تاہم ان کی نامزدگی کو اب تک امریکہ سینٹ سے منظوری نہیں ملی ہے۔
بائیڈن کے صدراتی مہم کے لئے گریسٹی شریک صدر رہے ہیں۔ وہ 2013سے لاس اینجلس کے صدر ہیں۔