امریکی کونسلیٹ حیدرآباد کی سڑک ڈونالڈ ٹرمپ ایونیو سے موسوم

   

حیدرآباد میں امریکہ کی 250 ویں یوم آزادی تقریب ، امریکی سفیر سرجیو گور ، بھٹی وکرمارکا اور لارا ولیمس کی شرکت

حیدرآباد ۔24 ۔ جون (سیاست نیوز) ہندوستان میں امریکی سفیر سرجیو گور اور تلنگانہ کے ڈپٹی چیف منسٹر بھٹی وکرمارکا نے حیدرآباد میں واقع امریکی کونسلیٹ کی سڑک کو ڈونالڈ ٹرمپ کے نام سے موسوم کرنے کی رسم ادا کی ۔ امریکی سفیر اور ڈپٹی چیف منسٹر میں کونسلیٹ کے قریب ڈونالڈ ٹرمپ ایونیو کی نقاب کشائی انجام دی۔ امریکہ کے ساتھ بہتر تعلقات اور خیرسگالی کے مظاہرہ کے طورپر تلنگانہ حکومت نے امریکی کونسلیٹ کی سڑک کو امریکی صدر کے نام سے موسوم کیا ہے ۔ فینانشیل ڈسٹرکٹ نانک رام گوڑہ میں واقع کونسلیٹ کی سڑک اب ڈونالڈ ٹرمپ ایونیو سے جانی جائے گی۔ امریکہ کے 250 ویں یوم آزادی کے موقع پر امریکی کونسلیٹ نے خصوصی تقریب کا اہتمام کیا جس میں وزیر ٹرانسپورٹ پونم پربھاکر کے علاوہ سماج کے مختلف شعبہ جات سے تعلق رکھنے والی نمائندوں شخصیتوں نے شرکت کی۔ امریکی سفیر سرجیو گور نے دونوں ممالک کے درمیان باہمی تعاون کے فروغ میں حیدرآباد کے رول کی ستائش کی۔ انہوں نے کہا کہ ہند۔امریکی پارٹنرشپ کے تیزی سے استحکام میں حیدرآباد میں اہم رول ادا کیا ہے۔ ہائی ٹیک سٹی سے ایرو اسپیس اور ڈیفنس جیے شعبہ جات میں دونوں ممالک کے باہمی روابط میں اضافہ ہوا ہے۔ انہوں نے کونسلیٹ کی سڑک کو ڈونالڈ ٹرمپ ایونیو سے موسوم کرنے پر تلنگانہ حکومت سے اظہار تشکر کیا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کا یہ اقدام تلنگانہ اور امریکہ کے درمیان بہتر رشتوں کو ظاہر کرتا ہے ۔ امریکی سفیر نے بتایا کہ ہندوستان کے ساتھ تجارتی معاہدے اور مشن انڈیا کے تحت امریکہ میں ہندوستانی اداروں کی جانب سے 20 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری سے استفاق کیا گیا ہے ۔ ڈپٹی چیف منسٹر بھٹی وکرمارکا نے امریکی عوام کو 250 ویں یوم آزادی کی مبارکباد پیش کی اور کہا کہ ہند۔امریکہ تعلقات میں تلنگانہ کا اہم رول ہے۔ امریکی کونسل جنرل لارا ولیمس نے علاقائی سطح پر ہندوستان اور امریکہ کے درمیان ٹکنالوجی اور دیگر شعبہ جات میں تعاون کا فکر کیا۔ انہوں نے کہا کہ ایرو اسپیس ، ڈیفنس ، آرٹیفلشز انٹلیجنس اور بائیو فارما جیسے شعبہ جات میں تلنگانہ ، آندھراپردیش اور اڈیشہ سے تعاون میں اضافہ ہوا ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ آنے والے دنوں میں تلنگانہ کے ساتھ تعاون میں اضافہ ہوگا۔1/k