امر جوان جیوتی کو بجھایا نہیں جائے گا: حکومت

,

   

یہ لمحہ تبدیلی کی علامت ، نیشنل وار میموریل میں شامل کئے جانے مرکزی حکومت کی وضاحت

نئی دہلی: امر جوان جیوتی کے سلسلہ میں کانگریس کے اعتراض پر جمعہ کومرکزی حکومت نے وضاحت دیتے ہوئے کہاکہ جوانوں کو وقف اس اکھنڈ جیوتی کو بجھایا نہیں جار ہاہے بلکہ اسے نیشنل وار میموریل میں شامل کیاجائے گا۔ ذرائع نے کہاکہ انڈیا گیٹ پر درج نام صرف کچھ شہدا کے ہیں جنہوں نے پہلی جنگ عظیم اور اینگلو۔افغان جنگ میں انگریزوں کے لئے لڑائی لڑی تھی اور اس طرح یہ ہماری نوآبادیاتی ماضی کی علامت ہیں۔ 1971کی جنگ کے شہدا کو خراج عقیدت دینے کے لئے لو جلتے ہوئے دیکھنا ایک عجیب بات تھی لیکن انڈیا گیٹ پر ان کے کسی بھی نام کا ذکر نہیں تھا۔ سرکاری ذرائع نے مسٹر گاندھی کے امر جوان جیوتی پر اعتراضات کے بعد کہاکہ المیہ یہ ہے کہ جن لوگوں نے سات دہائی تک نیشنل وار میموریل نہیں بنایا، وہ اب اس وقت شور مچا رہے ہیں جب ہمارے شہدا کے لئے صحیح جگہ پر انہیں خراج عقیدت دیا جارہا ہے ۔ ذرائع نے کہاکہ امر جوان جیوتی کی لو کے بارے میں بہت ساری غلط خبریں پھیلائی جارہی ہیں۔انہوں نے کہاکہ 1971اور اس کے پہلے اور بعد کی جنگوں سمیت تمام جنگوں میں ہندستانی شہدا کے نام نیشنل وار میموریل میں لکھے گئے ہیں۔ یہ ایک سچی خراج عقیدت ہے کہ وہ شہدا کو خراج عقیدت دیا جائے ۔ کانگریس کے سابق صدر نے امر جوان جیوتی کو بجھانے کا منصوبہ بنانے کے لئے حکومت کی کڑی تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔ مسٹر گاندھی نے اس سے پہلے ٹوئٹ کیا کہ نہایت دکھ کا موضوع ہے کہ ہمارے بہادر جوانوں کے لئے جو امر جیوتی جلتی تھی وہ آج بجھ جائے گی۔ کچھ لوگ حب الوطنی اور قربانی کو نہیں سمجھ سکتے ۔ کوئی بات نہیں۔ ہم اپنے جوانوں کے لئے ایک بار پھر امر جوان جیوتی جلائیں گے ۔ انڈیا گیٹ میں واقع امر جوان جیوتی کو جمعہ کی دوپہر تین بجے ایک تقریب میں نیشنل وار میموریل کی جیوتی میں شامل کیا جائے گا۔ اس کے بعد ملک کے بہادر شہدا کے اعزاز میں دو الگ الگ جیوتی جلنے کا انتظام ہوجائے گا۔ یہ لمحہ انڈیا گیٹ میموریل کی تاریخ میں ایک تبدیلی کی علامت ہے جہاں 1971سے امر جوان جیوتی جل رہی ہے ۔

امرجوان جیوتی کو نیشنل وار میموریل میں ضم کردیا گیا، راہول کا اعتراض
نئی دہلی: دہلی میں انڈیا گیٹ پر نصب کی گئی امر جیوتی کی مشعل کو ہمیشہ کے لئے بجھایا جا رہا ہے۔ حکومت نے دلیل دی ہے کہ اس مشعل کی ریکھ بھال کرنا مشکل ہو رہا ہے لہذا اسے نیشنل وار میموریل (قومی جنگ کی یادگار) پر روش کی گئی مشعل کے ساتھ ملا دیا جائے گا۔ کانگریس کے سابق صدر را ہول گاندھی نے اس پر اعتراض کیا ہے۔ راہول نے کہا ہے کہ کچھ لوگ حب الوطنی اور قربانی نہیں سمجھ سکتے، امر جوان جیوتی ایک بار پھر جلائیں گے۔ امر جوان جیوتی کو جمعہ کی دوپہر قومی جنگ کی یادگار پر جل رہی مشعل میں ضم کردیا گیا، جوکہ انڈیا گیٹ سے دوسری طرف صرف 400 میٹر کے فاصلہ پر ہے۔ نیشنل وار میموریل کا افتتاح 25 جنوری 2019 کو وزیر اعظم نریندر مودی نے کیا تھا، جہاں 25942 فوجیوں کے نام طلائی الفاظ میں درج ہیں۔راہول نے کہا کوئی بات نہیں… ہم اپنے فوجیوں کے لئے امر جوان جیوتی ایک بار پھر روشن کریں گے۔
‘‘خیال رہے کہ انڈیا گیٹ کو برطانوی حکومت کی جانب سے پہلی جنگ عظیم میں شہید ہونے والے ہندوستانی جوانوں کی یاد میں تعمیر کرایا گیا تھا۔ اس کے بعد 1972 میں 1971 میں پاکستان کے ساتھ جنگ میں شہید ہندوستانی فوجیوں کی یاد میں امر جوان جیوتی کی مشعل روشن کی گئی۔ اس جنگ میں ہندوستان کی فتح ہوئی تھی اور بنگلہ دیش وجود میں آیا تھا۔ اس وقت کی وزیر اعظم اندرا گاندھی نے 26 جنوری 1972 کو اس کا افتتاح کیا تھا۔