امن خراب کرنے پر سخت کارروائی چیف منسٹر بومئی کا انتباہ

   

بنگلورو : حجاب تنازعہ پر کرناٹک ہائی کورٹ کے فیصلے کے بعد کرناٹک کے وزیر اعلی بسواراج بومئی نے منگل کو طلباء سے کلاس میں شرکت کی اپیل کی اور ساتھ ہی انہیں خبردار کیا کہ امن کو خراب کرنے کی کوشش کی گئی تو اس کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔عدالت کے فیصلے پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے مسٹر بومئی نے طلباء سے کہا کہ وہ کلاس میں جائیں۔ ساتھ ہی خبردار کیا کہ اگر کسی نے عدالت کے حکم پر عملدرآمد کرتے ہوئے امن خراب کرنے کی کوشش کی تو اس کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔