امولیہ کے سَر پر رام سینا کا 10 لاکھ کا انعام

,

   

دریں اثناء دائیں بازو کے گروپ رام سینا نے امولیہ کو ہلاک کرنے پر 10 لاکھ روپئے انعام کا اعلان کیا ہے۔ ایک ویڈیو فوٹیج میں جہدکار سنجیو مراڈی کو حکومت سے اپیل کرتے سنا جاسکتا ہے کہ اس عورت کو ہرگز رہا نہ کیا جائے ورنہ وہ اسے ہلاک کردے گا۔ سنجیو نے کہا کہ مرکزی اور ریاستی حکومتوں کو چاہئے کہ اسے ہرگز رہا نہ کرے۔ اگر رہا کیا جائے تو اس کا انکاؤنٹر کردیا جائے گا۔ سنجیو نے یہ بھی کہا کہ وہ سری رام سینا کی طرف سے 10 لاکھ روپئے کے انعام کا اعلان کرتے ہیں جو امولیہ کو ہلاک کرنے والے کو دیا جائے گا۔