امیتابھ بچن شہر میں شوٹنگ کے دوران زخمی

   

حیدرآباد ۔ 6مارچ (سیاست نیوز ) بالی ووڈ کے سوپر اسٹار امیتابھ بچن حیدرآباد میں شوٹنگ کے دوران زخمی ہوگئے ۔ بتایا جاتا ہے کہ تلگو فلموں کے مشہور اداکار پربھاس کی نئی فلم ’ پراجیکٹ کے ‘ کی شوٹنگ کر رہے اداکار امیتابھ بچن شدید زخمی ہوگئے ۔ امیتابھ بچن کو گچی باؤلی کے اے آئی جی ہاسپٹل رجوع کیا گیا جہاں مشورہ کے بعد وہ ممبئی واپس ہوگئے ۔ معلوم ہواہے کہ اس حادثہ میں امیتابھ بچن کی پسلیوں میں چوٹیں آئی ہیں ۔ ۔ امیتابھ نے ’ پراجیکٹ کے‘ فلم کی شوٹنگ میں حصہ لیا تھا ۔ ڈاکٹروں نے انہیں دو ہفتوں تک مکمل آرام کا مشورہ دیا ۔ معلوم ہوا ہے کہ امیتابھ اے آئی جی میں علاج کے بعد ممبئی روانہ ہوگئے ہیں۔