امیتابھ بچن نہیں دھرمیندر کو شعلے کیلئے زیادہ معاوضہ ملا

   

ممبئی :سال 1975 میں سنجیو کمار، امیتابھ بچن،جیہ بچن اور دھرمیندر،ہیمامالنی، اداکاری والی فلم شعلے کے نام سے ریلیز ہوئی۔ اس فلم نے باکس آفس پر دھوم مچا دی۔ 3 کروڑ کے بجٹ سے بنی یہ فلم 25 ہفتے تک سینما گھروں میں لگی۔ نتیجہ یہ ہوا کہ 25 کروڑ ٹکٹ فروخت ہوئے اور فلم شعلے ہندوستانی باکس ا?فس پر 35 کروڑ روپے کمائے۔فلم کی ریلیز کے بعد بنانے والے تو امیر ہو گئے لیکن اداکاروں کو اتنی فیس نہیں ملی۔ 35 کروڑ روپے کمانے والی اس فلم کے اہم اداکار امیتابھ بچن کو ایک لاکھ روپے دیئے گئے۔ سنجیو کمار کو ٹھاکر بلدیو سنگھ کا کردار ادا کرنے کے لیے 1 لاکھ 25 ہزار روپے ملے۔ وہیں گبر سنگھ کا کردار ادا کرنے والے امجد خان نے صرف 50 ہزار روپے فیس لی۔ہیما مالنی نے ’بسنتی‘ کا کردار ادا کرنے کے لیے 75 ہزار روپے لیے۔جیہ بچنکو رادھا کے لیے 35 ہزار روپے دیے گئے۔ جبکہ اسرانی کو ‘جیلر’ کے لیے 15 ہزار، وجو کھوٹے کو ’کالیا‘ کے لیے 10 ہزار، میک موہن کو ’سامبا‘ کے لیے 12 ہزار اور امام صاحب کو ’رحیم چاچا‘ ( اے کے ہنگل) کے لیے 8 ہزار روپے ملے۔ اب بات کرتے ہیں ’ویرو‘ کا کردار ادا کرنے والے دھرمیندر کی تو انہوں نے سب سے زیادہ فیس لی۔ فلم بنانے والوں نے انہیں 1 لاکھ 50 ہزار روپے دیے۔