امیت شاہ کرناٹک میں روڈ شو میں حصہ لیں گے

   

بنگلورو: مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ کے مصروف پروگرام کے باوجود وہ کرناٹک کا ایک روزہ دورہ کریں گے ۔ شاہ منگل کے روزروڈ شو میں بھی شرکت کریں گے ۔ شاہ کا دورہ بھارتیہ جنتا پارٹی کی پوزیشن کو مضبوط بنانے ، انتخابی حکمت عملیوں پر تبادلہ خیال اور آئندہ لوک سبھا انتخابات سے قبل شہریوں سے رابطہ قائم کرنے پر توجہ مرکوز کرے گا۔ وزیر داخلہ بنگلورو کے پیلس گراؤنڈ میں شکتی کیندر پرمکھ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے دن کا آغاز کریں گے ۔ اس تقریب کا مقصد لوک سبھا انتخابات سے قبل زمینی سطح پر قیادت اور تنظیمی طاقت کو مضبوط کرنا ہے ۔ کانفرنس کے بعد، شاہ بنگلورو میں بی جے پی کے کور گروپ کی میٹنگ بلائیں گے ، جس میں خطے کے لیے کلیدی پالیسی امور اور حکمت عملیوں پر توجہ مرکوز کیا جائے گا۔ شاہ اس کے بعد کرناٹک کے رام نگر ضلع میں چکملور سے ڈی ٹی رامو سرکل، چننا پٹنہ تک روڈ شو کی قیادت کریں گے ۔ اس کا مقصد شہریوں سے رابطہ قائم کرنا اور حکومتی اقدامات کو اجاگر کرنا ہے ۔