حیدرآباد ۔ 11 ۔ مارچ : ( سیاست نیوز ) : مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ آج حیدرآباد پہونچ گئے ۔ مرکزی وزیر سیاحت جی کشن ریڈی ، تلنگانہ بی جے پی کے صدر بنڈی سنجے اور پارٹی کے دیگر قائدین نے حکیم پیٹ ایرپورٹ پر امیت شاہ کا استقبال کیا ۔ مرکزی وزیر داخلہ نے ایرپورٹ پر ہی پارٹی کے قائدین سے تلنگانہ کی تازہ سیاسی صورتحال ، بی آر ایس کی رکن قانون ساز کونسل کے کویتا کی ای ڈی عہدیداروں کی جانب سے پوچھ تاچھ کے بعد ریاست کی صورتحال ، آئندہ عام انتخابات کے لیے بی جے پی کی تیاریاں ، حکومت کے عوام دشمن پالیسیوں کے خلاف بی جے پی کی سیاسی حکمت عملی کے علاوہ دوسرے امور پر تبادلہ خیال کیا ۔ مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ آج نیشنل انڈسٹریل سیکوریٹی میں شب بسری کریں گے ۔ اتوار کو صبح سی آئی ایس ایف پاسنگ آوٹ پریڈ میں حصہ لیں گے ۔ اس کے بعد تلنگانہ کے بی جے پی کے قائدین سے ملاقات کرنے کا امکان ہے ۔ جس میں وہ انتخابی تیاریوں کے لیے پارٹی قائدین کو مشورے دیں گے ۔ اس کے بعد دوپہر میں کیرالا کیلئے روانہ ہوجائیں گے ۔۔ن
جہاں وہ کوچی میں منعقد ہونے والے پروگرام میں حصہ لیں گے ۔ امیت شاہ سے ملاقات کرنے والوں میں بی جے پی کی قومی نائب صدر ڈی کے ارونا ، بی جے پی کے رکن اسمبلی ایٹالہ راجندر کے علاوہ دوسرے قائدین شامل ہیں ۔۔ ن