امیرجماعتِ اسلامی بنگلہ دیش شفیق الرحمن کو گرفتار کرلیا گیا

   

ڈھاکہ : بنگلہ دیش میں جماعت اسلامی کے امیر شفیق الرحمن کو گرفتار کر لیا گیا۔ میڈیا ذرائع کے مطابق جماعت اسلامی بنگلہ دیش کے امیر کو ڈھاکہ میں انسدادِ دہشت گردی پولیس نے گرفتار کیا ہے۔پولیس نے جماعت اسلامی کے امیر پر عائد الزامات کی وضاحت نہیں کی۔ ترجمان جماعت اسلامی بنگلہ دیش کا کہنا ہے کہ جماعت اسلامی کے امیر کی گرفتاری کا مقصد مخالفین کی آواز کو کچلنا ہے۔پارٹی ترجمان کے مطابق یہ پارٹی کیخلاف 15 سال سے جاری غیر منصفانہ جبر کی ایک اور کڑی ہے۔واضح رہے کہ جماعت اسلامی نے گزشتہ روز وزیراعظم بنگلہ دیش کیخلاف مظاہروں میں شامل ہونے کا اعلان کیا تھا۔