امیر اضلاع کی فہرست ، رنگاریڈی نے حیدرآباد سے پہلا مقام چھینا

   

فی کس آمدنی ۔ جی ڈی پی کے معاملے میں حیدرآباد کو دوسرا مقام ۔ محکمہ منصوبہ بندی کی رپورٹ
حیدرآباد : /23 جنوری (سیاست نیوز) تلنگانہ ریاست کے صدر مقام اور زیادہ آمدنی والے اضلاع کی فہرست میں ہر کسی کے زبان پر شہر حیدرآباد کا نام آتا ہے ۔ لیکن ضلع رنگاریڈی نے فی کس آمدنی (PCI) کے معاملے میں حیدرآباد کو پیچھے ڈھکیلے ہوئے ساری ریاست میں سرفہرست مقام حاصل کرلیا ہے ۔ تازہ طور پر اسٹیٹ پلاننگ ڈپارٹمنٹ کی جانب سے تلنگانہ اکنامی 2023 ء کے عنوان سے ایک رپورٹ جاری کی ہے ۔ جس میں ضلع رنگاریڈی کی فی کس آمدنی 8.15 لاکھ روپئے ہے ۔ جبکہ حیدرآباد کی فی کس آمدنی 4.03 لاکھ روپئے سے زیادہ ہے ۔ رپورٹ سے یہ واضح ہوگیا کہ ضلع حیدرآباد کے عوام سے زیادہ ضلع رنگاریڈی کے عوام کی آمدنی ہے ۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ آئی ٹی جس کی وجہ سے ضلع رنگاریڈی امیر ترین ضلع میں تبدیل ہوگیا ہے ۔ فی الحال آئی ٹی کمپنیوں کی جانب سے اپنے دفاتر کیلئے زیادہ تر ضلع رنگاریڈی کا انتخاب کررہے ہیں ۔ حیدرآباد کے مغربی علاقے میں زون واری اساس پر آئی ٹی کمپنیاں ضلع رنگاریڈی کا رخ کررہی ہیں ۔ مجموعی ضلع گھریلو پیداوار (جی ڈی پی) کے لحاظ سے بھی تلنگانہ کے اضلاع کی فہرست میں حیدرآباد دوسرے نمبر پر ہے ۔ حال تک ریاست کے عوام میں یہ رجحان پایا جاتا تھا ۔ سرکاری اداروں خانگی کمپنیوں اور مختلف کاروباری اداروں کی موجودگی سے حیدرآباد کے عوام ریاست کے دوسرے اضلاع کے عوام سے زیادہ کماتے ہیں ۔ اسطرح حیدرآباد کو تلنگانہ کے امیر ترین ضلع کا اعزاز حاصل تھا ۔ لیکن اب صورتحال تبدیل ہوگئی ہے ۔ امیر ترین ضلع کے معاملے میں ضلع رنگاریڈی نے حیدرآباد سے یہ اعزاز چھین لیا ہے اور حیدرآباد کو دوسرے نمبر پر ڈھکیل دیا ہے ۔ 2