امیر کویت شیخ مشعل کیحلف برداری

   

کویت سٹی : کویت کے امیر شیخ مشعل الاحمد الجابر الصباح نے چہارشنبہ کو منصب کا حلف اٹھالیا ہے۔کویت نیوز ایجنسی کے مطابق امیر کویت نے پارلیمنٹ کے اجلاس میں حلف اٹھایا ہے۔واضح رہے کہ کویت کے سابق امیر شیخ نواف الاحمد الجابر الصباح کی وفات کے بعد شیخ مشعل کو کویت کا امیر مقرر کیا گیا ہے۔شیخ مشعل الاحمد الجابر الصباح کویت کے 17 ویں امیر ہیں۔وہ 27 دسمبر 1940 کو پیدا ہوئے۔ سابق امیر کویت شیخ احمد الجابر الصباح کے 7 ویں صاحبزادے ہیں۔