اناؤریپ معاملہ: رائے بریلی سڑک حادثے کی سی بی آئی جانچ کی یوپی حکومت نے کی سفارش

,

   

بالآخراترپردیش حکومت نے رائے بریلی میں ہوئے حادثے کی سی بی آئی جانچ کی سفارش کردی ہے۔ یہ حادثہ تھا یا سازش اس بارے میں اب جانچ ایجنسی تفصیلی تحقیقات کرے گی۔ اتوار کے روزرائے بریلی میں یہ سڑک حادثہ ہوا تھا۔ اُنّاؤعصمت دری کی متاثرہ رائے بریلی جیل میں بند اپنے رشتہ دار سے ملنے جاری تھی۔

رائے بریلی میں اناؤعصمت ریزی کی متاثرہ کی گاڑی اورٹرک کےبیچ ٹکر ہوئی تھی۔اس حادثے میں دو افراد ہلاک ہوگیے تھے جبکہ متاثرہ اور اور اس کے وکیل کوشدید چوٹیں آئی تھیں۔متاثرہ لکھنؤ کے ٹراما سینٹر میں زیر علاج ہے۔اس کی حالت نازک ہے۔رائے بریلی میں ہوئے حادثے کے سلسلے میں متاثرہ کے چاچا نے بی جے پی رکن اسمبلی کلدیپ سینگر سمیت بیس سے زیادہ اافراد کے خلاف ایف آئی آر درج کرائی ہے۔

کیاہے پورا معاملہ : اناؤ کے رکن اسمبلی کلدیپ سنگھ سینگر پر عصمت دری کا الزام لگانے والی متاثرہ اپنے کنبہ سمیت اتوار کو رائے بریلی میں سڑک حادثہ کا شکار ہو گئی۔ کار اور ٹرک کے تصادم میں متاثرہ کی چچی اور ایک دیگر خاتون کی موت ہو گئی جبکہ حادثے میں وکیل مہیندر سنگھ چوہان اور ریپ متاثرہ کی حالت سنگین ہے۔ وہیں، انتظامیہ نے اعلان کیا ہے کہ حادثہ میں زخمی دونوں لوگوں (ریپ متاثرہ اور اس کے وکیل) کے علاج کے لئے ریاستی حکومت تمام طبی اخراجات برداشت کرے گی۔ بتادیں کہ زخمیوں کا کنگ جارج میڈیکل یونیورسیٹی کے ٹراما سینٹر میں علاج چل رہاہے۔