انتخابات مودی حکومت کے خلاف فیصلہ کن لڑائی : فاروق عبداللہ

   

سرینگر 7 اپریل ( سیاست ڈاٹ کام ) نیشنل کانفرنس کے صدر فاروق عبداللہ نے آج کہا کہ لوک سبھا انتخابات کافی اہمیت کے حامل ہیں کیونکہ اس بار ملک مودی حکومت کے خلاف فیصلہ کن لڑائی لڑ رہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ملک کے عوام کو گذشتہ پانچ سال میں کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ہے کیونکہ بی جے پی حکومت کی پالیسیاں غلط اور بے اثر تھیں۔ انہوں نے کہا کہ کسان ‘ بیروزگار نوجوان ‘ فنکار ‘ اقلیتیں اور ہر کوئی حکومت کے نشانے پر تھا ۔ ہر اہم شعبہ کو تباہ کردیا گیا ہے ۔ملک بھر کے عوام بی جے پی حکومت سے راحت حاصل کرنا چاہتے ہیں۔ مودی نے 2014 میں عوام سے جو کچھ بھی وعدے کئے تھے وہ صرف زبانی جمع خرچ ثابت ہوئے ہیں۔ روزگار فراہم کرنے مودی کا وعدہ بھی محض انتخابی نعرہ ہی ثابت ہوا ہے ۔