انتخابات کیلئے مدھیہ پردیش اور چھتیس گڑھ میں بنگال پولیس کی تعیناتی

   

کولکتہ: لوک سبھا انتخابات کے دوران جہاں مرکزی فورسز کی بڑی تعداد کو بنگال میں تعینات کیا جارہا ہے ۔ اسی طرح بنگال کی پولس فورسیس کو دوسری ریاستوں میں بھی تعینات کرنے کافیصلہ کیا گیا ہے ۔الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ مغربی بنگال پولس کے اہلکار کو انتخابات کے دوران مدھیہ پردیش اورچھتیس گڑھ میں تعینات کیا جائے گا۔کمیشن کے مطابق فی الحال پولیس فورسیس کی 15 کمپنیاں اور ریاست سے تین ٹی اے سی ٹیمیں ان دو ریاستوں میں جائیں گی۔23 مارچ کو مرکزی وزارت داخلہ نے الیکشن کمیشن آف انڈیا کے ساتھ اس معاملے پر تبادلہ خیال کیا۔ ٹی اے سی ہیڈکوارٹر کی ٹیم اور پولیس فورس کی پانچ کمپنیاں مغربی بنگال سے انتخابی کام کے لیے مدھیہ پردیش جائیں گی۔ دو ٹی اے سی ٹیمیں اور پولیس فورس کی 10 کمپنیاں چھتیس گڑھ جائیں گی۔درگاپور سے صوبے کی پولیس فورس کی پانچ کمپنیاں جائیں گی۔ چھتیس گڑھ کے لیے ، بیرک پور سے پانچ کمپنیاں، ایک ٹی اے سی ٹیم اور دو کمپنیاں شمالی بنگال سے ، ایک کمپنی ایسٹرن فرنٹیئر رائفلز اور ایک ٹی اے سی ٹیم اور کلکتہ پولیس کی دو کمپنیاں پولنگ کے لیے جائیں گی۔