انتخابی ضابطہ اخلاق ، سکریٹریٹ میں عوام کے داخلہ پر پابندی

   

حیدرآباد۔/20 مارچ،( سیاست نیوز) لوک سبھا چناؤ کے شیڈول کی اجرائی کے ساتھ ہی انتخابی ضابطہ اخلاق نافذ ہوچکا ہے۔ تلنگانہ میں اگرچہ رائے دہی 13 مئی کو مقرر ہے لیکن ضابطہ اخلاق پر عمل آوری کے تحت ریاستی سکریٹریٹ میں وزیٹرس کے داخلہ کو بند کردیا گیا ہے۔ ریاستی وزراء اور عہدیداروں سے ملاقات کیلئے آنے والے افراد کے داخلہ پر پابندی عائد کردی گئی۔ عہدیداروں کا کہنا ہے کہ ضابطہ اخلاق کے پیش نظر وزراء کے چیمبرس میں عوام کو داخلہ کی اجازت نہیں رہے گی۔1