انتخابی عمل کے دوران شکایت کا موقع نہ دیں

   

نظام آباد میں عہدیداروں کے تربیتی اجلاس سے کلکٹر کا خطاب

نظام آباد :23؍ جنوری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)دوسرے مرحلہ کے گرام پنچایت انتخابات میں کسی قسم کی شکایت کا موقع فراہم کئے بغیر ہی رائے دہی اور رائے شماری کیلئے اقدامات کریں تو بہتر ہوگا۔ ان خیالات کا اظہار ضلع کلکٹر ایم رام موہن رائو رودرور ، ورنی منڈلوں کے ریٹرننگ آفیسر ، اسسٹنٹ ریٹرننگ آفیسر کے تربیتی اجلاس سے مخاطب کرتے ہوئے کہا ۔ انہوں نے کہا کہ انتخابات کے عمل کو انجام دینے والے عہدیداروں کو بہتر کارکردگی ناگزیر ہے اور ان کی کارکردگی کے بنیاد پر ہی انتخابات آزادانہ منصفانہ طور پر انجام دیا جاسکتا ہے ۔ پہلے مرحلہ کی رائے دہی میں آرمور ڈیویژن میں پرُ امن طور پر انجام دی گئی اور کوئی بھی ناخوشگوار واقعہ پیش نہیں آیااور عہدیدار پرُ امن طور پر اپنی خدمات کو انجام دیتے ہوئے انتخابات کو مکمل کیا ہے دوسرے مرحلہ میں بھی عہدیدار اسی طرح اپنی خدمات کو انجام دیں تو بہتر ہوگا۔ اسمبلی اور پارلیمنٹ انتخابات میں تیکنیکی نالج کو استعمال کرتے ہوئے ای وی ایم ، وی وی پیاڈ کے ذریعہ انتخابات کو انجام دیتے ہیں لیکن گرام پنچایت انتخابات میں بیالٹ پر ہورہے ہیں لہذا چالاکی کے ساتھ ووٹر سلپ کی تقسیم ناگزیر ہے اور پولنگ سنٹر میں تمام سہولتوں کو فراہم کریں اس خصوص میں عہدیدار ابھی سے اقدامات کریں رائے دہی ، رائے شماری کے موقع پر کسی قسم کی شکایت کا موقع فراہم نہ کریں ۔ضلع کلکٹر مسٹر رام موہن رائو نے کہا کہ بعض اوقات میں ہمدردی میں بھی غلطیاں ہوتے ہیں لہذا ان تمام چیزوں کا لحاظ رکھیں ۔ بیالٹ باکس صحیح طور پر بند کریں ۔ اس موقع پر دیگر محکمہ کے عہدیدار بھی موجود تھے ۔