انتخابی ڈیوٹی انجام دینے والے عملہ نے حق رائے دہی سے استفادہ کیا

   

حیدرآباد 4 مئی (یواین آئی) لوک سبھا انتخابات کی ڈیوٹی انجام دینے والے ملازمین و عہدیداروں نے اپنے حق رائے دہی سے استفادہ کیا۔ضلع حیدرآباد میں پہلے روز مجموعی طور پر 852 افراد نے ووٹ کا حق استعمال کیا ۔ سکندرآباد پارلیمانی حلقہ کے پکیٹ کیندریہ ودیالیم میں پوسٹل بیلٹ کے استعمال کیلئے ایک مرکز قائم کیا گیا تھا جہاں 342 افراد نے اپنے حق رائے دہی کا استعمال کیا۔ سکندرآباد کنٹونمنٹ اسمبلی کے ضمنی انتخاب کے دوران 488 افراد نے حیدرآباد پارلیمنٹ کے حلقہ میں آل سینٹس اسکول سنٹر اور 22 افرادنے کنٹونمنٹ کے سی ای او کے دفتر میں واقع سنٹر میں اپنے ووٹ کا حق استعمال کیا۔