انتخابی ڈیوٹی کے دوران ہیلی کاپٹر حادثہ کا شکار، عراقی پائلٹ ہلاک

   

قاہرہ : وزارتِ دفاع نے منگل کو بتایا کہ فضائیہ کا ایک فوجی ہیلی کاپٹر اس وقت گر کر تباہ ہو گیا جب وہ صوبائی انتخابات کے لیے ایک بڑے سیکوریٹی آپریشن میں شریک تھا۔ اس حادثہ میں ایک عراقی پائلٹ ہلاک اور دوسرا زخمی ہو گیا۔وزارت نے بتایا کہ پیر کی شام کرکوک کے جنوب میں واقع طوز خورماتو کے باہر ایک ایئربیس سے پرواز کرنے کے کچھ ہی دیر بعد طیارہ کو تکنیکی مسئلے کا سامنا کرنا پڑا اور وہ گر کر تباہ ہو گیا جس سے ایک پائلٹ ہلاک اور دوسرا افسر زخمی ہو گیا۔سوموار کو ہونے والے صوبائی کونسل کے انتخابات ایک عشرے میں پہلی بار ہو رہے تھے لیکن دور دراز صحرائی اور پہاڑی علاقوں سے سرگرم شدت پسندوں کے مسلسل خطرے کے باوجود بغیر کسی واقعہ کے ختم ہو گئے۔