انتقال پر ملال

   

حیدرآباد ۔20 ۔ ستمبر (سیاست نیوز) صاحبزادہ میر افضل الدین علی خان فرزند صاحبزادہ میر اشرف الدین علی خان مرحوم نبیرہ منور الدولہ سابق پرنسپل مدرسہ عالیہ و سابق لکچرر سٹی کالج کا آج 20 ستمبر 2022 مطابق 24 صفر المظفر 1444 ھ کو بعمر 67 سال امریکہ کے شہر ہوسٹن میں انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ بعد نماز ظہر مسجد بلال میں ادا کی گئی اور متصل قبرستان میں تدفین عمل میں آئی۔ مرحوم کی ابتدائی تعلیم مدرسہ عالیہ اور انورالعلوم کالج میں ہوئی ۔پسماندگان میں اہلیہ شامل ہیں۔ مزید تفصیلات کیلئے مرحوم کے بھائی صاحبزادہ میر احسن الدین علی خان سے فون نمبر 001-269-491-5585 پر ربط پیدا کیا جاسکتا ہے۔