انتقال

   

حیدرآباد ۔ 18 ۔ جنوری : ( راست ) : الحاج مرزا مکرم بیگ ولد جناب مرزا صفدر بیگ مرحوم موظف منیجر اسٹیٹ بنک آف انڈیا ( نلگنڈہ برانچ ) کا 72 سال کی عمر میں 14 جنوری کو انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ بعد نماز ظہر چیونٹی شاہ مسجد عثمان پورہ چادر گھاٹ میں ادا کی گئی اور تدفین قبرستان بودھ علی شاہ قلندر سلطان پورہ چادر گھاٹ میں عمل میں آئی ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9985113704 پر ربط کریں۔۔
٭٭ میر غضنفر علی باقری ولد افتخار باقری مرحوم کا 17 جنوری کو انتقال ہوگیا ۔ مجلس زیارت 19 جنوری بروز شنبہ بعد نماز عصر بمقام یادگار خورشید دارالشفاء میں مقرر ہے ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9883361306 ۔ 7337355522 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ مرزا علی حیدر ابن مرزا محمد صادق مرحوم کا 17 جنوری کو طویل علالت کے بعد انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ اور تدفین دائرہ میر مومن میں عمل میں آئی ۔ مجلس عزاء 19 جنوری کو 3 بجے شام الاوہ سرطوق میں مقرر ہے ۔ مزید تفصیلات کے لیے 8801085342 ۔ 9849430121 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ جناب میر عباس علی رضوی ابن مولوی میر اسد علی رضوی مرحوم ساکن اپل کا آج صبح انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ مولانا سید عباس حسین نے پڑھائی اور تدفین آبائی قبرستان اپل میں عمل میں آئی ۔ مجلس زیارت 19 جنوری کو 4-30 بجے شام الاوہ سرطوق مبارک دارالشفاء مقرر ہے ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9393571525 پر ربط کریں ۔۔