انتقال

   

٭٭ افسانہ نگارو شاعر جناب سید علی حسینی تخلص علیؔ ولد جناب سید من اللہ حسینی ؒ جلال کونچہ شاہ گنج کا 23جنوری بروز چہارشنبہ صبح کی ساعتوں میں 79 سال کی عمر میں اچانک انتقال ہوگیا ۔ وہ گمنام افسانہ نگار و شاعر تھے ۔ ان کے افسانے و شاعری کا مجموعہ جلد منظر عام پر آنا والا تھا ۔ نماز جنازہ بعد نماز عصر مسجد بلال رحمت نگر میں ادا کی گئی اور تدفین رحمت نگر قبرستان میں عمل یں آئی ۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبرات 9848041780 یا 9160297283 پر ربط کریں ۔

٭٭ جناب محمد ظفر علی ولد جناب محمد شفیع الرحمن صدیقی مرحوم ساکن لنگم پلی برکت پورہ کا 22جنوری کو بعمر 64 سال انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ مسجد عالمگیر شانتی نگر میں 23جنوری کو بعد ظہر ادا کی گئی ۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبرات 9440847313 یا 9398748349 پر ربط کریں ۔

٭٭ محترمہ ارجمند سلطانہ زوجہ جناب اعظم بخش کا طویل علالت کے بعد بروز چہارشنبہ 23جنوری کو انتقال ہوگیا ۔ تدفین بعد نماز عصر درگاہ میراں بغدادی صاحب قبلہؒ پنشن پورہ لنگر حوض سے متصلہ قبرستان میں عمل میں آئی ۔ پسماندگان میں ایک لڑکا اور ایک لڑکی شامل ہیں ۔ فاتحہ سیوم بروز جمعہ 25جنوری بعد نماز عصر مسجد بغدادی پنشن پورہ لنگر حوض میں مقرر ہے ۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبر 7995712015 پر ربط کریں ۔

٭٭ جناب محمد یوسف ولد جناب محمد خواجہ میاں مرحوم کا 23جنوری کی صبح انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ بعد نماز عصر مسجد سلمان فارسی شہید نگر آصف نگر میں ادا کی گئی اور تدفین شہید نگر قبرستان میں عمل میں آئی ۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ چار لڑکے اور دو لڑکیاں شامل ہیں ۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبر 9390198986 پر ربط کریں ۔

٭٭ جناب سید ابراہیم ولد جناب سید حسین مرحوم ساکن قاضی پورہ کا بروز منگل 22جنوری کو بوقت عصر بعمر 98 سال انتقال ہوگیا ۔نماز جنازہ بعد نماز عشاء مسجد مغل فقیر تکیہ میں ادا کی گئی اور تدفین قبرستان متصل فقیر تکیہ میں عمل میں آئی ۔ پسماندگان میں ایک دختر شال ہے ۔ زیارت بروز جمعرات 24جنوری بعد نماز عصر مسجد طور قاضی پورہ میں مقرر ہے ۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبرات 7997902731 یا 8885786328 پر ربط کریں ۔

٭٭ صاحبزادی عزیز النساء بیگم زوجہ صاحبزادہ نواب میر معظم علی خان ( مرحوم) دخترکیپٹن محمد محی الدین علی خان (مرحوم) کا 23جنوری کوانتقال ہوگیا ۔نماز جنازہ مسجد وزیر علی فتح دروازہ میں ادا کی گئی اور تدفین برہان الدین درگاہ کے قبرستان میں عمل میں آئی ۔فاتحہ سیوم بروز جمعہ بعد نماز عصر میر وزیر علی کی مسجد میں مقرر ہے ۔ پسماندگان میں 3لڑکے اور ایک لڑکی شامل ہیں ۔ مزید تفصیلات فون نمبرات 9394833869 یا 9393615891 پر ربط کریں

٭ محمد مولانا موظف ڈپٹی رجسٹرار کوآپریٹیو سوسائٹیز ساکن حکیم پیٹ ٹولی چوکی کا بعمر 83 سال مختصر سی علالت کے بعد انتقال ہوا۔ نماز جنازہ بعد نماز عصر مسجد آمنہ القادری واقع حکیم پیٹ میں ادا کی گئی اور تدفین قبرستان حکیم پیٹ ٹولی چوکی میں عمل میں آئی۔ پسماندگان میں بیوہ کے علاوہ 6 لڑکے اور 4 لڑکیاں شامل ہیں۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبر 9849132776 پر ربط کریں۔