انتقال

   

حیدرآباد ۔ 25 ۔ جنوری : ( راست ) : جناب محمد حامد علی ولد جناب محمد علی کا انتقال بروز اتوار 20 جنوری کو ہوگیا ۔ تدفین بعد نماز عشاء مسجد عالمگیر شانتی نگر میں ادا کی گئی ۔۔
٭ محل مبارک مولوی سید احمد غوری مرحوم کا25 جنوری بروز جمعہ کی صبح 78 سال کی عمر میں انتقال ہوا۔ نماز جنازہ بروز جمعہ بعد نماز عصر نقشبندی چمن مصری گنج درگاہ حضرت سید عبداللہ شاہ نقشبندی محدث دکن میں ادا کی گئی۔ درگاہ شریف سے متصل قبرستان میں تدفین عمل میں آئی۔ مفکر اسلام مولانا مفتی خلیل احمد شیخ الجامعہ نظامیہ نے نماز جنازہ کی امامت کی اور فقیہ الاسلام مولانا مفتی محمد عظیم الدین نقشبندی نے دعائے مغفرت کی۔ اس موقع پر علماء کرام کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ پسماندگان میں تین صاحبزادے اور پانچ صاحبزادیاں ہیں۔ فاتحہ سہ یوم ( زیارت ) 27 جنوری بروز اتوار بعد نماز عصر جامع مسجد حضرت بلال نواب صاحب کنٹہ حیدرآباد میں مقرر ہے۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبرس 9000013582 یا 9849215347 پر ربط کریں۔

٭ جناب حبیب الرحمن خان پارٹنر آر سی لاج ترپ بازار ولد جناب عبدالرحمن خان مرحوم مالک رحمان کمپنی جام باغ کا 25 جنوری بروز جمعہ انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ اسی روز بعد نماز عشاء شاہی مسجد باغ عامہ میں ادا کی گئی اور تدفین احاطہ موسیٰ قادریؒ فرمان واڑی عابڈز روڈ میں عمل میں آئی۔ فاتحہ سیوم بروز اتوار بعد نماز عصر مسجد ابن صاحب ترپ بازار میں مقرر ہے۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبر 9963000441 پر ربط کریں۔