انتقال

   

حیدرآباد۔ 9فروری، ( راست ) پیر طریقت حضرت مولانا صوفی شاہ محمد عبدالرحیم ابوالعلائی ولد حضرت محمد مراد نقشبندی ؒ کا 82 سال مختصر سی علالت کے باعث آج سہ پہر انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ 10فروری اتوار بعد نماز ظہر مسجد بلال ، حبیب نگر رکھشا پورم میں ادا کی جائے گی اور تدفین سبحان ہلز بنڈل گوڑہ میں عمل میں آئے گی۔ فاتحہ سیوم 12 فروری بروز منگل بعد نماز عصر مسجد بلال رکھشا پورم میں مقرر ہے۔ پسماندگان میں بیوہ کے علاوہ ایک فرزند ہے۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبر 9177116129 پر ربط کریں۔
٭ غوث محی الدین ولد جناب کریم الدین مرحوم کا انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ 9فروری بروز ہفتہ بعد نماز ظہر مسجد مصطفی نواب صاحب کنٹہ میں ادا کی گئی اور تدفین متصل قبرستان میں عمل میں آئی۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ چار فرزندان اور چار دختران شامل ہیں۔ فاتحہ سیوم بروز اتوار 10فروری کو بعد نماز عصر مسجد مصطفی نواب صاحب کنٹہ میں مقرر ہے۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبرات 9247131639 یا 9849408389 پر ربط کریں۔
٭ جناب قادر خاں عرف معین ولد جناب یوسف خاں مرحوم ساکن چھاؤنی نادعلی بیگ یاقوت پورہ کا بعمر 65 سال بروزہفتہ9 فروری کو انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ بروز اتوار بعد نماز مغرب ریتی کی مسجد میں ادا کی جائے گی اور تدفین سلطان دائرہ چھاونی نادعلی بیگ میں عمل میں آئے گی۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبرات 9177868804 یا 9848093734 پر ربط کریں۔
00 جناب سید ضیاء الدین (المعروف فاروق بھائی) ولد جناب سید عبدالقدوس مرحوم کا گذشتہ دن انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ بعد نماز عشاء نماز گراؤنڈ آغاپورہ میں ادا کی گئی اور تدفین آبائی قبرستان واقع منور مسجد دریچہ بواہیر میں عمل میں آئی۔ پسماندگان میں بیوہ کے علاوہ چار بھائی و تین بہنیں شامل ہیں۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبر 9441344395 پر ربط کریں۔