انتقال

   

٭ جناب شیخ مسعود موظف گورنمنٹ پریس، ٹی ایس اسمبلی، ولد شیخ رکن الدین مرحوم موظف مراد نگر کا 25 فروری بروز پیر انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ جامع مسجد درگاہ مراد شاہ دھوتی ؒ میں بعد مغرب ادا کی گئی۔ متصل قبرستان میں تدفین عمل میں آئی۔ پسماندگان میں 4 لڑکے اور 4 لڑکیاں ہیں۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبر 9848057337 پر ربط کریں۔
٭ جناب محمد حامد علی ولد محمد مخدوم علی صاحب ساکن سبزی منڈی حال مقیم برنداون کالونی ٹولی چوکی کا منگل 26 فروری بعد نماز عصر انتقال ہوگیا۔ تدفین بروز چہارشنبہ درگاہ حضرت میراں حسینی صاحب قبلہ لنگر حوض میں بعد نماز ظہر عمل میں آئے گی۔ تفصیلات کیلئے فون 6303244873 ، 9550568958 پر ربط کریں۔
٭ جناب محمد نصیر الدین حقانی ولد محمد شرف الدین حقانی مرحوم پٹہ دار متوطن موضع مکہ راج پیٹ کا مختصر علالت کے بعد انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ چہارشنبہ بعد نماز ظہر مسجد بلال حبیب نگر ریاست نگر روبرو اے آر فنکشن ہال مقرر ہے۔ تدفین آبائی وطن مکہ راج پیٹ میں عمل میں آئے گی۔ تفصیلات کیلئے فون نمبرات 9182950663 ، 9652136254 پر ربط کریں۔

انتقال
٭ جناب محمد سرور ولد محمد غلام دستگیر کا 44 سال کی عمر میں 26 فروری منگل کو انتقال ہوگیا اور اسی دن نماز جنازہ بعد نماز عصر جامع مسجد خلفائے راشدین مدینہ کالونی جہاں نما میں ادا کی گئی۔ تدفین میر کا دائرہ سلطان شاہی قبرستان میں عمل میں آئی۔ پسماندگان میں والد، والدہ کے علاوہ اہلیہ ، دولڑکے ، دو لڑکیاں شامل ہیں۔ مزید معلومات کیلئے فون نمبرات 9542828208 ، 9985059394 پر ربط کریں۔