انتقال

   

حیدرآباد ۔ 15 ۔ نومبر : ( راست ) : جناب محمد معین الدین موظف الکٹریسٹی ڈپارٹمنٹ ولد جناب محمد اکبر علی صاحب مرحوم ساکن باپو نگر عنبر پیٹ کا بعمر 72 سال 14 نومبر کی شب انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ 15 نومبر کو بعد نماز جمعہ جامع مسجد عنبر پیٹ میں ادا کی گئی ۔ تدفین قبرستان قادر باغ عنبر پیٹ میں عمل میں آئی ۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ دو فرزندان جناب محمد جہانگیر الدین ، جناب محمد مطہر الدین اور ایک دختر شامل ہیں ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9849250890 ۔ 8328284271 ۔ 9885404193 پر ربط کریں ۔۔
حیدرآباد۔/15 نومبر، ( راست ) جناب محمد قدرت اللہ افسر موظف اسسٹنٹ انجینئر ولد جناب محمد عبداللہ مرحوم منتظم سٹی کالج کا آج صبح طویل علالت کے بعد بعمر 91 سال انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ بعد نماز عصر جامع مسجد اعظم پورہ ( صحیفہ ) میں ادا کی گئی اور تدفین متصل مسجد چادر گھاٹ عمل میں آئی۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ تین صاحبزادے محمد عارف اللہ امجد، محمد بشارت اللہ ماجد اور محمد عنایت اللہ راشد اور دو صاحبزادیاں شامل ہیں۔ مرحوم، جناب مظہر لطیفی سابق معتمد عمومی تعمیر ملت کے برادر کلاں تھے۔ فاتحہ سیوم اتوار 17 نومبر چار بجے شام مسجد صحیفہ میں مقرر ہے۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبرات 9177007786 ، 9247308289 پر ربط کریں۔
٭ جناب سید عبدالغفار ولد جناب سید عبدالرزاق مرحوم ساکن ناگا باؤلی یاقوت پورہ کا 14 نومبر بروز جمعرات انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ بعد نماز عشاء مسجد صدیقہ دبیر پورہ میں ادا کی گئی اور تدفین قبرستان احاطہ مسجد کمیلہ یاقوت پورہ میں عمل میں آئی۔ فاتحہ سیوم بروز ہفتہ 16 نومبر کو بعد نماز عصر مسجد صدیقہ دبیر پورہ میں مقرر ہے۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبر9849496807 پر ربط کریں۔