انتقال

   

حیدرآباد۔/17نومبر،( راست ) جناب سید رحیم اللہ ولد جناب سید علیم اللہ مرحوم ساکن ترکایمجال ابراہیم پٹنم مالک ایس این برادرس کرانہ اسٹور کا 17 نومبر 2019 کی شام 6 بجے انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ بروز پیر 18 نومبر کو بعد نماز ظہر مسجد ترکایمجال میں ادا کی جائے گی اور تدفین عمل میں آئے گی۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبر9848093501 پر ربط کریں۔
٭ جناب شیخ ابراہیم ریٹائرڈ ہیڈکانسٹبل سی بی سی آئی ڈی محکمہ پولیس ولد جناب سید احمد صاحب مرحوم کا 17نومبر 2019 کو بعمر 62 سال انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ بروز پیر 18 نومبر کو بعد نماز ظہر مسجد انجمن خادم المسلمین کاچی گوڑہ میں اداکی جائے گی اور تدفین قبرستان قادری باغ میں عمل میں آئے گی۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ دو فرزندان اور تین دختران شامل ہیں۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبرات 8919453734 یا 9985030329 پر ربط کریں۔