انتقال

   

حیدرآباد ۔ 18 ۔ اکٹوبر : ( راست ) : الحاج محمد محمود علی شرفی ولد جناب محمد امیر علی مرحوم موظف فاریسٹ سپرنٹنڈنٹ میدک کا 18 اکٹوبر 2023 کی صبح مختصر علالت کے بعد انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ بعد نماز عشاء مسجد ندیمہ ، ندیم کالونی ٹولی چوکی میں ادا کی گئی اور تدفین آبائی وطن سورارام کے قبرستان میں عمل میں آئی ۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ پانچ فرزندان اور چار دختران شامل ہیں ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9642314744 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ جناب محمد مظہر علی اقبال (مدینہ سپلائینگ)، ہاشم آباد، چندرائن گٹہ رکن جماعت اسلامی کا انتقال ہو گیا ہے۔مرحوم تقریباً دو سال سے صحت کی ناسازی سے دوچار تھے ۔نماز جنازہ جامع مسجد بارکس میں بعد نماز ظہر ادا کی جائے گی ۔ نماز ظہر1 بجے مقرر ہے۔ مزید تفصیلات کے لیے 9052540248 پر ربط کریں۔
٭٭ محترمہ سعیدہ سینائی زوجہ جناب افضل جلال الدین سینائی مرحوم و دختر خان بہادر عبدالکریم بابو خاں مرحوم کا آج انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ بعد نماز ظہر 19 اکٹوبر بروز جمعرات مسجد علامہ حضرت سید نصرت مجتہدی ، مشیر آباد میں ادا کی جائے گی ۔ تدفین دائرہ حضرت بندگی میراں سیدنا شاہ قاسم مجتہد گروہ ، مشیر آباد میں عمل میں آئے گی ۔ پسماندگان میں دو دختران و ایک فرزند شامل ہیں ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9849453231 پر ربط کریں ۔۔