انتقال

   

حیدرآباد /25 اکٹوبر ( راست ) محترمہ محمود النساء بیگم زوجہ جناب احمد علی بنت نواب غلام معین الدین خان مرحوم کا 24 اکٹوبر 2023 بروز منگل انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ 25 اکٹوبر کو بعد ظہر مسجد رحمانیہ الچی بیگ کی کمان میں ادا کی گئی اور تدفین قبرستان روشن علی تکیہ دبیرپورہ میں عمل میں آئی ۔ پسماندگان میں شوہر کے علاوہ تین فرزندان اور تین دختران شامل ہیں ۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبر 9885322618 پر ربط کریں ۔
انتقال
حیدرآباد ۔ 25 ۔ اکٹوبر : ( راست ) : جناب حزیب احمد خاں ( ڈسٹرکٹ جج ونپرتی ) ولد جناب نظیر احمد خاں ایڈوکیٹ ( جناب منیب احمد خاں انجینئر رکن جماعت اسلامی ملک پیٹ کے چھوٹے بھائی ) کا مختصر علالت اور کارڈیاک اریسٹ کے بعد چہارشنبہ کی شب انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ بروز جمعرات بعد نماز ظہر یا عصر مسجد الہیٰ چادر گھاٹ میں ادا کی جائے گی ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9441090798 پر ربط کریں ۔۔

امریکہ میں انتقال
حیدرآباد /25 اکٹوبر ( راست ) محترمہ فرید النساء زوجہ سید عزیز الرحمن مرحوم بنت سید معین الدین مرحوم کا 24 اکٹوبر کی شب امریکہ میں انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ بروز چہارشنبہ 25 اکٹوبر کو مسجد الاسلام امام 1290-Buff city, Bivd Elgin -60120میں ادا کی گئی ۔ پسماندگان میں فرزند سید ارشد الرحمن اور دو دختران ہیں ۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبرات +1773-372-7171 / 9912707786 پر ربط کریں ۔
٭٭ محترمہ آمینہ سلطانہ زوجہ جناب شجاعت علی خان بنت جناب محمد مظفر الدین خان کا شکاگو امریکہ میں 24 اکٹوبر کو انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ شکاگو میں ادا کی گئی اور تدفین وہیں عمل میں آئی ۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبر 9700007724 پر ربط کریں ۔