انتقال

   

حیدرآباد۔/29 نومبر، ( راست ) ایم اے طارق ملک ولد جناب محمد عبدالسلیم طارق ساکن سات گنبد ٹولی چوکی کا 28 نومبر کی رات انتقال ہوگیا۔نماز جنازہ مسجد توحید سات گنبد میں 29 نومبر کو بعد نماز فجر ادا کی گئی اور تدفین عمل میں آئی۔ پسماندگان میں اہلیہ اور فرزند شامل ہیں۔ مزید معلومات کیلئے 8121360853 پر ربط کریں۔
٭٭ جناب محمد عباس ولد جناب محمد اسمعیل کا بروز منگل 28 نومبر 2023 کو اچانک انتقال ہوگیا ۔ 29 نومبر کو بعد نماز ظہر مدینہ مسجد میں نماز جنازہ ادا کی گئی اور تدفین سلطان دائرہ چنچل گوڑہ میں عمل میں آئی ۔ فاتحہ سیوم بروز جمعہ یکم دسمبر بعد نماز ظہر مدینہ مسجد باغ جہاں آرا میں مقرر ہے ۔ مزید تفصیلات کے لیے 7093958451 ۔ 7981380360 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ محترمہ سیدہ تسنیم اہلیہ جناب محمد عقیل علی کا آج صبح انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ بعد نماز ظہر مسجد فاروق اعظم کوکہ کی ٹٹی حسینی علم میں ادا کی گئی اور تدفین قبرستان حمدو میاں میں عمل میں آئی۔ فاتحہ سیوم بروز جمعہ یکم ڈسمبر کو بعد نماز عصر مسجد فاروق اعظم کوکہ کی ٹٹی حسینی علم میں مقرر ہے۔ پسماندگان میں شوہر کے علاوہ چار فرزندان اور دو دختران شامل ہیں۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبر 9705111786 پر ربط کریں۔